نئی ریلوے لائن پروجیکٹ کے لئے وزارت ریل اور اڈیشہ حکومت کے درمیان مفاہمت


نئی دہلی،10 اکتوبر: ریلوے کی وزارت نے اڈیشہ حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔ اس کے تحت اڈیشہ میں دو نئی ریلوے لائن پروجیکٹوں پر ، جو لاگت آئے گی ، اسے دونوں فریقین مل کر برداشت کریں گے ۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط ریلوے کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک کی موجودگی میں کئے گئے ۔ اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورام اور اڈیشہ کے ممبر پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔ مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے والوں میں ریلوے کی وزارت کے ای ڈی ورکس ، ایس سی جین اور اڈیشہ حکومت کے پرنسپل سکریٹری سنجیو رستوگی بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھی نے کہا کہ اڈیشہ ہندوستانی ریلوے کے تحت خصوصی توجہ والی ریاست ہے ۔

پروجیکٹوں کے نفاذ کی رفتار اڈیشہ کو ریل کنکٹی ویٹی میں آگے لے جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ میں معدنیات اور سیاحت کی صلاحیت ہے لیکن کنکٹی وٹی کی کمی کی وجہ سے ترقی نہیں ہو پا رہی ہے ۔ ریاستی سرکار اکیلے ہی اپنے طور پر کنکٹی ویٹی نہیں لا سکتی ۔ لہٰذا ریلوے اڈیشہ میں کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ ایک خاص ریاست میں کنکٹی وٹی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے انڈین ریلوے ریاستی سرکار کے ساتھ اب ایک مشترکہ پروجیکٹ تشکیل دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریلویز آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے اڈیشہ کو سیاحت کا ایک مرکز بنانے کے طور طریقوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *