نئی دہلی،14 اکتوبر (ایجنسی): اجمیر درگاہ کے زائرین کو مزید سہولت فراہم کرانے کے لئے حکومت جہاں درگاہ کی جدید کاری کا منصوبہ بنا رہی ہے، وہیں اس نے زائرین کی قیام گاہوں کے نزدیک مرد و خواتین کے لئے ایک ہزار غسل خانے اور بیت الخلا بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج یہاں اجمیر درگاہ کمیٹی کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اقلیتی امور نے اجمیر درگاہ کے قریب ایک بڑا سدبھاؤ نا منڈپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تقریباً پندرہ ہزار افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس سدبھاؤنا منڈپ کا اجمیر درگاہ کے زائرین کے علاوہ پشکر میلے میں شرکت کے لئے جانے والے لوگ بھی استعمال کرسکیں گے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...