Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوستان کے لئے بڑھتا تجارتی خسارہ پائیدار باہمی تجارتی تعلقات میں باعث تشویش

by | Oct 14, 2016


نئی دلّی ،14 اکتوبر؍ تجارت و صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور چین کے فائننس اور ٹریڈ کے نائب وزیر وانگ شو وین نے ٹریڈ اور کامرس کے موضوع پر تبادلہ خیا لات کیا اوراس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ ہندوستان کے لئے روز بروز بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ پائیدار باہمی تجارتی تعلقات میں تشویش کا باعث ہے ۔

وزیر تجارت نے ہندوستانی چاول کی تیز رفتار درآمداتی کلیرنس اورچین کے لئے ہندوستانی دواؤں کی درآمدات کے لئے گرین چینل کی فراہمی کے لئے درخواست کی، خصوصاً ان دواؤں کے لئے جو کہ پہلے ہی یو ایس ایف ڈی اے اور ای وی ایف ڈی اے کے تحت منظور شدہ ہیں ۔ وزیر محترمہ نے چین کے نائب وزیرسے ہندوستانی کمپنیوں کے آئی ٹی ؍ آئی ٹی کے پروجیکٹوں کے مظاہروں کے لئے بھی درخواست کی جو کہ عالمی شہرت کے حامل ہیں۔انہوں نے تجارت کے سلسلے میں تھکادینے والے طویل منظوریوں کے ضوابط کے تئیں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام پیچیدگیوں کی وجہ سے چین میں کاروبار کرنے کی خواہاں ہندوستانی کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔

محترمہ سیتا رمن نے دیگر چیزوں کے علاوہ ہندوستانی تمباکو اورتیل سے تیار غذا کے سلسلے میں چین میں بھارت کو ’خریداری مشنوں ‘کا اہتمام کرنے کا موقع دینے کی درخواست کی ۔

دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اورمسٹرزی جن پنگ کے ذریعہ طلب کردہ اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں طے شدہ امور کے سلسلے میں اتفاق کیا کہ چین میں بھارتی ساز و سامان اور خدمات کو منڈی میں افزوں رسائی کی فراہمی کے اقدامات کئے جانے چاہئیں اور اس کے لئے مظاہرہ جاتی کارروائی بھی درکار ہوگی ۔

چین کے نائب وزیر نے محترمہ سیتا رمن کو یقین دہانی کرائی کہ چین کی منڈیوں میں بھارتی مصنوعات کی رسائی کے تئیں ظاہر کردہ تشویشات کو دور کرنے کے امکانات پرغور کرے گا ۔انہوں نے اطلاع ی کہ حال ہی میں چین نے بھارتی ادویات کمپنیوں کو بھارت سے مصنوعات درآمد کرنے کے لئے درکار منظوریوں کی رفتار بڑھا دی ہے ۔

چین کے نائب وزیر نے متعدد گوناگوں کثیر پہلوئی فورموں میں جہاں چین اور بھارت شانہ بہ شانہ شریک ہیں ، بھارت کے تعاون کی خواستگاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ سنگل انڈرٹیکنگ کے سلسلے میں بھارت کی تشویش پر باقاعدہ طریقے سے توجہ دی جائے گی چونکہ تعاون پر مبنی معاہدے میں شامل خدمات اس معاہدے کا اہم حصہ ہیں ۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...