سیمنٹ کی قیمت میں فی بوری 30 سے 40 روپے اضافہ


ممبئی، 15 اکتوبر (ایجنسی): ملک کے مغرب، شمال اور وسطی بازاروں میں سیمنٹ کی قیمتیں 30 سے 40 روپے فی بوری بڑھ گئی ہیں۔ حالانکہ مقدار کے مطابق یہ اضافہ نرم ہی رہا ہے۔ کوٹک انسٹی ٹیوشنل ایکویٹیز نے اس سلسلے میں کہا کہ ”ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ماہانہ طور پر تین روپے فی بوری کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اکتوبر میں 332 روپے فی بوری (50 کلو) ہو گیا۔ مغرب، شمال اور وسطی بازاروں میں سیمنٹ کے طلب سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانسون کے سبب اس میں نرمی دیکھی گئی۔
صنعتی مقدار میں سالانہ بنیاد پر جولائی-ستمبر 2016 میں صرف 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر ایک بڑا بازار ہے جہاں سیمنٹ کی قیمت اکتوبر میں 24 روپے فی بوری بڑھے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، تلنگانہ علاقے میں قیمت میں زیادہ مضبوطی رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *