دیوالی کے موقع پر چینی مصنوعات کی فروخت میں 30 فیصد کمی کا اندیشہ


نئی دہلی، 17 اکتوبر (ایجنسی): چینی مصنوعات کی فروخت میں اس دیوالی گزشتہ سال کے مقابلے 30 فیصد کی کمی کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعت کاروں کی تنظیم کیٹ نے یہ اندیشہ مختلف ریاستوں سے موصول بازار رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ظاہر کیا۔ آل انڈیا ایسو سی ایشن آف ٹریڈ (CAT) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”مختلف ریاستوں کے بازاروں سے دستیاب اشاروں کے مطابق اس دیوالی گزشتہ سال کے مقابلے چینی مصنوعات کی فروخت میں تقریباً 30 فیصد کی کمی آ سکتی ہے۔ ہجاں تک ملک میں چینی مصنوعات کے استعمال کا سوال ہے تو چین اور دیگر ممالک کے لیے یہ ایک اشارہ ہے۔ بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر اس دیوالی چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عزم ظاہر کیا جا رہا اور اس کا اثر دسہرا میں اُتنا دیکھنے کو نہیں ملا لیکن دیوالی میں بات مختلف ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *