لوہے میں زنگ لگنے سے ہندوستان کو سالانہ 100 ارب ڈالر کا نقصان


نئی دہلی، 17 اکتوبر (ایجنسی): بنیادی ڈھانچے میں استعمال کیے جانے والے لوہے میں زنگ لگنے کے سبب ہندوستان کو ہر سال 100 ارب ڈالر یعنی 6 لاکھ کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ حالانکہ لوہے کے ڈھانچے پر جستے کی سطح چڑھا کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔ ہندوستان زنک لمیٹڈ (ایچ زیڈ ایل) کے سی ای او سنیل دگل نے اس سلسلے میں بتایا کہ لوہے کے بنیادی ڈھانچے کو زنگ لگنے کے سبب ہندوستان کو ہر سال جی ڈی پی کے 4-5 فیصد کا نقصان ہوتا ہے۔ ہندوستان کی جی ڈی پی تقریباً 2000 ارب ڈالر کی ہے دگل نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے مغربی ممالک بہت آگے ہیں جنھوں نے پل، شاہراہ، پبلک یونٹوں، میٹرو اسٹیشن اور ہوائی اڈو کے اسپات ڈھانچے پر جستے کی سطح چڑھانا لازمی قرار دیا ہے۔ اس سے بنیادی ڈھانچہ مضبوط اور تادیر قائم رہنے والا بن جاتا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں پنسلوینیا، امریکہ میں ایتھنز پل اور مشیگن میں کارٹس روڈ پل کا تذکرہ کیا اور کہا کہ سطح چڑھے ہوئے اسپات کے استعمال والے بنیادی ڈھانچے کی عمر قیاس سے کہیں زیادہ ہو جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *