
مسلم پرسنل میں سرکاری مداخلت ناقابل برداشت :طارق انور
ی دہلی ،17اکتوبر(ایجسی): نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ،رکن پارلیمنٹ ، سابق مرکزی وزیر اور آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر طارق انور نے ملک میں یکساں سول کوڈ اور تین طلاق پر جاری بحث کے دوران اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ تین طلاق اور یکساں سول کوڈ ایسے معاملے ہیں جن کو سرکار نے ایسے وقت میں ہوا دی ہے جب ملک مہنگائی ،بے روزگاری ، صنعتی کساد بازاری سمیت متعدد مسائل کی مار جھیل رہا ہے ۔
مسٹر انور نے کہاکہ ابھی واشنگٹن میں واقع انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ 2016میں ہندوستان کی ترقی کا آئینہ دکھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افلاس زدہ 118ملکوں کی فہرست میں ہندوستان 97ویں مقام پر ہے اور لوگوں کا پیٹ بھرنے کے معاملہ میں نیپال ،بنگلہ دیش اور سری لنکاسے بھی پیچھے ہے ۔
انہوں نے اس سلسلہ میں کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو چھیڑا ہی اس لئے گیاہے تا کہ اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ بھٹکائی جائے اور نام نہاد حب الوطنی کے جال میں لوگ پھنسا دیئے جائیں ۔