Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوستان کی دانشورانہ املاک سے متعلق سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت

by | Oct 19, 2016


نئی دلّی ،19 اکتوبر (ایجنسی): تجارت و صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج آئی پی آر پروموشن اینڈ مینجمنٹ کے سیل ( سی آئی پی اے ایم ) کے لوگو کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم کام ہے کیونکہ ہندوستان کی دانش ورانہ املاک سے متعلق سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اس لوگو کو آئی پی آر کی قومی پالیسی ’ تخلیقی بھارت ۔ اختراعی بھارت ‘ کے نعرے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ لوگو ، آئی پی آر پروموشن اینڈ مینجمنٹ کے سیل کی ترجمانی کرتا ہے ، حرف ’ آئی ‘ اور ’ پی ‘ دانش ورانہ املاک کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ حرف آئی، دانش وری کے لئے ہے جس کی نمائندگی ایک پینسل کے ذریعہ کی جاتی ہے جس سے تخلیق کا اظہار ہوتا ہے جو بھارت کے ترنگے میں موجود ہے ۔حرف ’ پی ‘ میں جو موڑ ہے ،وہ املاک کے لئے ہے ، جسے ایک گیئر کے ذریعہ ظاہر کیا گیا ہے جو اختراع اورصنعت کی علامت ہے ۔ آئی پی آر پروموشن اینڈ مینجمنٹ کا سیل سی آئی پی اے ایم کو ایک پیشہ ورانہ ادارے کی حیثیت سے ڈی آئی پی پی کی نگرانی میں تشکیل دیا گیا تھا ، جس کامقصد آئی پی آر کی قومی پالیسی پر عمل درآمد کو آگے بڑھانا تھا ۔ اسے مئی ، 2016 میں اس نعرے کے ساتھ حکومت کی جانب سے منظوری دی گئی تھی ’ تخلیقی بھارت ۔ اختراعی بھارت ‘ کے نعرے کے ساتھ منظوری دی گئی تھی ۔ سی آئی پی اے ایم ، ملک میں آئی پی آر سے متعلق عوامی بیداری کی راہ میں کام کر رہا ہے ۔ وہ سہولت کی فراہمی کے ذریعہ آئی پی آر کی فائلنگ کو آگے بڑھا رہا ہے ۔ان کے آئی پی اثاثوں کو کاروباری نوعیت میں ڈھال کر ایک پلیٹ فارم پرایجادات فراہم کر رہا ہے نیز وہ آئی پی آر سے متعلق قومی پالیسی پر عمل درآمد کے کام میں تعاون دے رہا ہے ۔ یہ کام وہ حکومت کے وزراء ، محکموں اور دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر انجام دے رہا ہے ۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...