نئی دہلی، 20 اکتوبر: ایل اینڈ ٹی ٹیکنالوجی سروسز نے ایک معروف عالمی سیمی کنڈکٹر کمپنی سے لاکھوں ڈالر کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے اور اس سے متعلق جانکاری کمپنی کے ذرائع نے دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایل اینڈ ٹی ٹیکنالوجی سروسز انجینئرنگ شعبہ کی بڑی کمپنی لارسین اینڈ ٹوبرو کی یونٹ ہے۔
ایل اینڈ ٹی ٹکنالوجی سروسز کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کیشو پانڈا نے بتایا ”ہمیں دنیا کی سب سے معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک سے ٹھیکا حاصل ہوا ہے۔ ہم اپنی عالمی صارفین کو بہترین خدمات اور مسائل کے حل فراہم کرتے رہیں گے۔“

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...