
شہری ہوا بازی کے شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھے
نئی دہلی،21 اکتوبر 2016 : شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا نے کہا ہے کہ شہری ہوابازی کے شعبے میں آئندہ دس برسوں کے دوران تقریباً دس لاکھ براہ راست روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔اس شعبے میں روزگار میں چھ گنا اضافہ کرنے کی صلاحیت ہے جس سے آئندہ دس برسوں کے دوران بلواستہ یا بلاواستہ تقریباً 60 لاکھ روزگار کے مواقع پیداہوسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں آئندہ دس برسوں کے دوران تقریباً دس سے بارہ فیصد کی شرح سے اضافہ کی توقع کی جاسکتی ہے۔پھر بھی اس ہدف کے حصول کے لئے ہمیں سب سے پہلے اس شعبے میں مختلف قسم کے کاروبار کے لئے ہنرمند افراد کی قو ت کی ڈیمانڈ اور انکی دستیابی کے درمیان فرق کو دور کرنا ہوگا۔ عالمی معیار کے تربیت اور ہنرمندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سے پوری دنیا میں ہمارے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔ انھوں نے ہوائی اڈوں کی
تعمیر کے لئے زمین کی عدم دستیابی کا مسئلہ اٹھایا کیونکہ اس شعبے کی ترقی میں یہ دوسری بڑی رکاوٹ ہے۔
وزیر موصوف آج یہاں نیشنل اسکل کوالیفیکشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ شہری ہوا بازی کے شعبے میں ہنر مندی کے فروغ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے تعلق منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب میں ہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کے وزیر مملکت جناب راجیو پرتاپ روڈی اور دونوں وزارتوں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جناب روڈی نے کہا کہ ان کی وزارت نے مختلف وزارتوں میں مختلف قسم کی ہنرمندی کی تربیت کے لئے تقریباً 1500 کورسز تیار کئے ہیں۔ ان کی ٹیم کے سامنے سب سے بڑا چیلنج مختلف قسم کی ہنرمندیاں اور ہر ایک کے ماحولیاتی نظام کی وضاحت، روزگار کے کردار اور اس کے مطابق تجزیاتی پروگرام کے تیار کرنے کی وضاحت کا رہا ہے۔ اس تناظر میں انھوں نے کہا کہ نیشنل اسکل کوالیفیکیشن فریم ورک سے تربیتی پروگراموں کو ہم آہنگ کرنا کافی اہم ہے کیونکہ یہ فریم ورک معیار بندی، تسلسل اور پورے ملک کے لئے قابل قبول تربیتی پروگرام فراہم کرے گا۔
اس موقع پر شہری ہوابازی کے شعبے سے متعلق مختلف ٹریڈس نے عوام کی تربیت کے لئے وزارت شہری ہوا بازی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کی وزا رت کے درمیان ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط بھی ہوئے۔ جناب سنہا نے اس مفاہمتی دستاویز کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
اس موقع پر شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو نین چوبے نے کہا کہ وزارت شہری ہوابازی کی پالیسی کا مقصد گھریلو ٹکٹنگ کو موجودہ تقریباً 80 ملین سے بڑھاکر تقریباً 300 ملین کرنا ہے۔ لیکن اس کے لئے ہمیں ہنرمند افرادی قوت کی عدم دستیابی کے فرق کو بھی دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے وزارت کے سکریٹری جناب روہت نندن نے شعبے اور سطح میں عالمی معیار ی کی تربیت پر زور دیا کیونکہ شہری ہوابازی کی صنعت عالمی معیار کی ہوتی ہے ، اس لئے تربیت میں یکسانیت لانے پر بھی زور دیا۔