Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

صارفین میلہ میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت

by | Oct 21, 2016


نئی دہلی۔21 اکتوبر: صارفین اُمور کے محکمے کی جانب سے کناٹ پلیس واقع نئی دہلی کے سینٹرل پارک میں منعقدہ صارفین میلے میں صارفین نے کافی جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی اور اس میلے میں 2000 سے زائد افراد نے یا تو اپنی شکایات درج کرانے یا کونسلنگ کیلئے میلے کا رُخ کیا۔ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن اسٹال کے تحت 200 سے زائد وزیٹروں نے اپنا نام درج کرایا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد وزیٹروں نے مختلف سوالوں اور تجاویز کے ساتھ بینک کے کاؤنٹروں سے رابطہ قائم کیا۔ اے ایس سی آئی کاؤنٹر پر 60 وزیٹروں نے گمراہ کن اشتہارات کے بارے میں سوالات کیے۔ ایف ا یس ایس اے آئی کے کاؤنٹر پر 250 ویزیٹرس اور ٹی آر اے آئی کے اسٹال پر 200 وزیٹروں نے اپنی باتیں رکھیں۔

اس میلے کا اہتمام ایف آئی سی سی آئی ، اے ایس ایس او سی ایچ ا ے ایم ، سی آئی آئی ، پی ایچ ڈی چیمبر اور ڈی آئی سی سی آئی جیسی صنعتی انجمنوں اور اس شعبے کی دیگر ریگولیٹر اتھارٹی مثلاً ٹی آر اے آئی ، ایف ایس ایس اے آئی ، بی آئی ایس وغیرہ کے تعاون واشتراک سے کیا گیا تھا اور اس کا افتتاح خوراک اور صارفین اُمور کے وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے کیا۔ جسٹس ڈی کے جین ، این سی ڈی آر سی کے صدر جناب ہیم پانڈے ،حکومت ہند کے صارفین اُمور کے محکمے کے سینئر افسروں اور صنعتی انجمنوں کے عمائدین نے اس میلے میں شرکت کی۔ اس میلے کے اہتمام کا مقصد یہ تھا کہ صارفین اور کمپنیوں کو رو برو کرایا جاسکے تاکہ ہر ممکن حد تک ان کی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔ یہ ایک ایسا موقع بھی تھا جب صارفین کو برموقع اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کرائی گئی۔

افتتاح کے دوران وزیر موصوف نے ایک ہفتے چلنے والے صارفین بیداری پروگرام کا بھی آغاز کیا ۔ یہ پورا ہفتہ 20 سے 27 اکتوبر 2016 کے دوران ملک بھر میں منایا جائیگا۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگلے سال سے صارفین بیداری ہفتہ 15 مارچ سے ایک ہفتے کے لئے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ عالمی صارفین حقوق کا دن ہے۔ اتفاق سے محکمے نے 16 سے 31 دسمبر 2016 کے دورا ن سوچھتا پکھواڑے کا اہتمام کرنے کا بھی منصوبہ وضع کررکھا ہے۔ اس میلے کے دوران وزیٹروں کو اپنے گرد ونواح میں صفائی رکھنے کے سلسلے میں صارفین کی ذمہ داری سے بھی آگاہ کیا گیا۔

میلے میں قومی کنزیومر ہیلپ لائنوں کے علاوہ بی آئی ایس ، ایف ایس ایس اے آئی ، این ٹی ایچ، این سی ڈی آر سی، ویٹس اینڈ میزرس جیسے ادارے اور مقتدر نجی کمپنیاں بھی اچھی تعداد میں شریک ہوئیں اور اس طریقے مندوبین نے تقریباً 50 اسٹالوں کا اہتمام کیا۔

میلے کا اختتام کرتے ہوئے صارفین اُمور کے محکمے کے سکریٹری جناب ہیم پانڈے نے تمام ریاستی حکومتوں کو اسی طرح کے مماثل میلوں کا اہتمام اپنی اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام کے علاقوں میں کرنے کا مشورہ بھی دیا تاکہ صارفین کو بااختیار بنایا جاسکے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...