حکومت اپنے فاضل ذخیرے سے چنا دال جاری کرے گی


نئی دہلی،22 اکتوبر 2016 : قیمتوں سے متلعق آج ایک بین وزارتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ۔ یہ میٹنگ صارفین امور کے محکمے کے سکریٹری ہیم پانڈے کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں دالوں کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریاستی سرکاروں کو چنا جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اچھی خاصی مقدار میں این سی ڈی ای ایکس کے ذریعے فوری طور پر جاری کیا جائے، تاکہ قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہو۔

میٹنگ میں یہ تجویز بھی رکھی گئی کہ دالوں کی تقسیم کے لئے پوسٹل نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ کے وی آئی سی کی دوکانوں کو استعمال کرنے کے امکانات بھی تلاش کئے جائیں۔ کمیٹی کو مطلع کیا گیا کہ صارفین کے امور کا محکمہ اپنے نیٹ ورک کے ذریعے دالوں کی تقسیم شروع کرنے کے لئے ڈاک کے محکمے کے ساتھ مل کر کچھ طور طریقوں پر کام کررہا ہے۔ سبسڈی والی دالیں ، د لّی اور قومی راجدھانی خطے کے علاقوں میں کیندریہ بھنڈار، سفل اور این سی سی ایف کے ذریعے پہلے ہی تقسیم کی جارہی ہیں۔ این سی سی ایف کچھ دیگر میٹرو شہروں میں بھی دالیں فروخت کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *