ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا اقتصادی نظام بن گیا: جیٹلی


اندور، 23 اکتوبر (ایجنسی): وزیر مالیات ارون جیٹلی نے پرائیویٹ سیکٹر سے سرمایہ کاری بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر مانسون اور حصص کنٹرول میں رہنے کے سبب آسان شرح سود سے طلب میں آئی تیزی کا انھیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جیٹلی نے یہاں مدھیہ پردیش عالمی سرمایہ کاری اعلیٰ سطحی سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خرچ بڑھنے سے ہندوستان آج دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا اقتصادی نظام بن گیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر بھی سرمایہ کاری بڑھا کر اس تیزی میں اگر تعاون کرتا ہے تو اس سے اقتصادی رفتار مزید تیز ہوگی۔ وزیر مالیات نے ہندوجا گروپ کے نائب چیئرمین گوپی چند ہندوجا کے تبصرے کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہے کا انکار کرتے ہوئے کہا ”میں انھیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ عام طور پر صنعت حکومت سے ایک قدم آگے بڑھ کر چلتا ہے لیکن اس وقت ہم تاریخ کے ایسے موڑ پر ہیں جہاں پرائیویٹ سیکٹر حکومت سے کچھ پیچھے چل رہا ہے۔“ انھوں نے کہا ”عوامی سیکٹر کے سرمایہ کاری میں تیزی آئی ہے، ہم آپ کے (پرائیویٹ سیکٹر کا) سرمایہ بڑھانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر یہ سرمایہ کاری بڑھتی ہے تو یقینا آپ کے سامنے ملک میں اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے مزید سرگرمیاں سامنے ہوں گی۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *