سی بی ڈی ٹی نے 10.15 لاکھ ٹیکس دہندگان کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا


نئی دہلی،26 اکتوبر (ایجنسی): مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے ستمبر میں قومی راجدھانی میں نارتھ بلاک میں ٹیکس دہندگان کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا پروگرام کے آغاز پر خود چند افراد کو سرٹیفکیٹ دیا تھا اور براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ سی بی ڈی ٹی نے جائزہ سال 2016-17 ء کے لئے 8.43 افراد کو ای میل کے ذریعہ ادا کئے۔ اس پہل کو جاری رکھتے ہوئے سی بی ڈی ٹی نے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے دوسرے دور میں مزید 10.15 لاکھ ٹیکس دہندگان کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ٹیکس کے سلسلے میں تعریفی سرٹیفکیٹ حسب ذیل زمروں میں بھیجے ہیں :

I. پلیٹینم : ایک کروڑ یا اس سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو

II. گولڈ : 50 لاکھ سے ایک کروڑ تک ٹیکس ادا کرنے والوں کو

III. ِسلور : 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپئے ٹیکس ادا کرنے والوں کو

IV. برانز : ایک لاکھ سے 10 لاکھ روپئے ٹیکس ادا کرنے والوں کو

ٹیکس دہندگان نے اس نئی پہل کی تعریف کی ہے اور اس بات پر فخر اور اطمینان ظاہر کیاہے کہ ان کی ادا کردہ رقم بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، سماجی سیکٹر اور فلاحی اسکیموں پر خرچ کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *