این ایف ایل نے حکومت کو 52.35 کروڑ روپئے کا منافع ادا کیا


نئی دہلی،27 اکتوبر: نیشنل فرٹیلائزر لمیٹیڈ ( این ایف ایل ) نے حکومت ہند کی حصہ داری کے لئے آج حکومت کو 2015-16 ء کا 52.35 کروڑ روپئے کا منافع ادا کیا ہے ۔ این ایف ایل کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب منوج مشرا نے کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب اننت کمار کو آج نئی دلّی میں منافع کا چیک پیش کیا ۔ اس موقع پر فرٹیلائزر اور کیمیکل کے وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویہ اور فرٹیلائزر کے محکمے کے سکریٹری جناب وی ایس پانڈے بھی موجود تھے ۔ یہ پچھلے دس برسوں میں کمپنی کی طرف سے ادا کیا گیا سب سے زیادہ منافع ہے ۔ این ایف ایل نے سال 2015-16 ء میں یوریا کی 38 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کی ، جو اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار ہے اور ایک سال میں 197 کروڑ روپئے کا منافع کمایا ہے ۔

جناب اننت کمار نے این ایف ایل کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فرٹیلائزر کے سیکٹر میں ایک انقلاب آ رہا ہے اور حکومت ہند کے ذریعے کئے گئے مختلف پالیسی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں یوریا کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارکردگی محترم وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی تحریک دلانے والی قیادت اور عوام کی فلاح و بہبود کے تئیں اُن کی خواہش کے نتیجے میں آیا ہے ۔

اس موقع پر جناب منسکھ لال منڈاویہ نے اچھی کارکردگی کے لئے این ایف ایل کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2022ء تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے پر زور دیا ہے اور وزارت کسانوں کو وافر مقدار میں فرٹیلائزر دستیاب کراکر اس سمت میں کام کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *