کسانوں سے 34546 میٹرک ٹن دالیں خریدی گئیں

نئی دہلی۔27اکتوبر: سرکاری ایجنسیوں نے رواں خریف فصل کے مارکیٹنگ سیز ن کے ایم ایس کے دوران 25 اکتوبر 2016 کو 34546.69 میٹرک ٹن دالیں مونگ اور اُڑد خریدیں۔ ایف سی آئی، نیفیڈ اور ایس ایف اے سی کسانوں سے خریف کی دالیں خرید رہے ہیں تاکہ دالوں کی پیداوار والی ریاستوں میں ان کی فصلوں کیلئے زیادہ سے زیادہ امدادی قیمت کو یقینی بنایا جاسکے۔

رواں کے ایم ایس 17-2016 کے دوران خریف فصل آنے کے بعد سے اب تک ایف سی آئی نے 8166.71 میٹرک ٹن ، نیفیڈ نے 23510.13 میٹرک ٹن اور ایس ایف اے سی نے 2869.85 میٹرک ٹن مونگ اور اُڑد خریدی ہیں۔

حکومت نے اپنے فاضل ذخیرے کیلئے رواں کے ایم ایس کے دوران 50 ہزار میٹرک ٹن خریف دالوں کی خریداری کا نشانہ قائم کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *