ہند-بھوٹان تجارت، کامرس اور گزر گاہ سے متعلق نیا معاہدہ منظور


نئی دہلی،27 اکتوبر (ایجنسی): وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہ میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان تجارت ، کامرس اور گزر گاہ سے متعلق نئے معاہدے کو منظوری دے دی ہے ۔

ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باہمی تجارتی رشتے ، دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان تجارت ، کامرس اور گزر گاہ سے متعلق معاہدے کے تحت عمل پذیر ہیں ۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ ، معاہدے میں بھوٹانی تاجروں کو تیسرے ممالک میں تجارت کے لئے ڈیوٹی / محصول سے آزاد گزر گاہ فراہم کرنا بھی شامل ہے ۔

مذکورہ معاہدے میں 29 جولائی ، 2006 ء کو دس سال کے وقفے کے لئے تجدید کی گئی تھی ۔ معاہدے کی مدت میں 29 جولائی ، 2016 ء سے ایک سال کے عرصے یا سفارتی نوٹس کے تبادلے کے ذریعہ دوسرے نئے معاہدے کے آنے تک کی توسیع کی گئی تھی ۔

ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان منفرد روایتی باہمی رشتے ، یقین اور آپسی سمجھ کی بنیاد پر قائم ہیں اور انہیں مذکورہ معاہدے سے مزید استحکام حاصل ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *