
شہری غریبوں کیلئے کم لاگت والے 84 ہزار 460 مکانات کی تعمیر کو منظوری
نئی دہلی،28 اکتوبر: ہاؤسنگ اور شہری غریبی کو دور کرنے سے متعلق وزارت نے پانچ ریاستوں میں پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت شہروں میں رہنے والے غریبوں کیلئے کم لاگت والے 84 ہزار 460 مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ جس پر مجموعی طور پر 3 ہزار 73 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی جس کیلئے مرکز کی طرف سے ایک ہزار 256 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی گئی ہے۔
پی ایم اے وائی (شہری) کے ایک حصے کے طور پر فیض پانے والوں کیلئے تعمیرات کے تحت مغربی بنگال کو 47397 مکانات کی منظوری دی گئی ہے جس میں 1918 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جبکہ مرکزی امداد 711 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
پنجاب کیلئے 15209 مکانات کی منظوری دی گئی ہے جس میں 424 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں مرکزی امداد 217 کروڑ روپے ہوگی۔ جھارکھنڈ کیلئے 464 کروڑ روپے کی کل لاگت سے 12814 مکانات کی منظوری دی گئی ہے جس کیلئے مرکزی امداد 192 کروڑ روپے ہوگی۔ کیرالہ کیلئے 89 کروڑ روپے کی مرکزی امداد کے ساتھ179 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 5968 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ منی پور کیلئے پہلی مرتبہ 3090 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے جس میں کل 88 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں مرکزی امداد 46 کروڑ روپے کی ہوگی۔
پی ایم اے وائی کے ایک حصے کے طور پر فیض پانے والوں کیلئے تعمیرات کے تحت فیض حاصل کرنے والے اہل افراد کو ،جن کا تعلق اقتصاری طور پر پسماندہ طبقے سے ہے ، موجودہ مکان بہتر بنانے یا اس میں توسیع کرنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی مرکزی امداد فراہم کی جاتی ہے۔