کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے منصوبہ پر عمل شروع: وزیر زراعت


نئی دہلی، 29 اکتوبر (ایجنسی): حیاتیاتی زراعت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت اس کے لیے تکنیکی اور مالی مدد بھی مہیا کرا رہی ہے۔ حیاتیاتی زراعت پروڈکشن کی عالمی طلب سے حیاتیاتی زراعت کے شعبہ میں بے شمار امکانات ہیں۔ مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے شمال مشرق کی ریاستوں کے زرعی افسران اور سائنسدانوں سے کہا کہ یہاں حیاتیاتی زراعت اور اس سے منسلک مشنری کامیاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ ملک کے 12 پہاڑی و میدانی ریاستوں کے زرعی سائنس سنٹروں کے سائنسداں و ریاستی سطح کے افسران سے بات چیت کے دوران وزیر زراعت رادھاموہن نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے کے لیے لاگت گھٹانے کے ساتھ اُپج کی اچھی قیمت دلانا ہوگا۔ اس کے لیے حیاتیاتی زراعت سب سے مناسب طریقہ ہے، جس کا استعمال پہاڑی ریاستوں کے ساتھ شمال مشرقی علاقوں میں کامیاب کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ پہاڑی علاقے میں اب کیوی، زیتون، اسٹرابیری، چیری، اخروٹ، سنترا، مالٹا، آلو بخارا، ناشپاتی اور سیب کی زراعت ہو رہی ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ ان پھلوں کی حیاتیاتی زراعت سے ہونے والی اُپج کو گھریلو بازاروں میں پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں کو مناسب قیمت حاصل ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *