نیسلے انڈیا کے منافع میں 117 فیصد کا اضافہ


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ایجنسی): مالی سال 2016-17 کے تیسرے سہ ماہی (جولائی-ستمبر) میں نیسلے انڈیا کے منافع میں 117 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں مدت میں کمپنی کو کل 269.79 کروڑ روپے کا منافع ہوا جبکہ مالی سال 2015-16 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو کل 124.20 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ اس دوران کمپنی کا کل فروخت 124.40 کروڑ روپے کا ہوا تھا۔ اس دوران کمپنی کا مجموعی فروخت بڑھ کر 2,746 کروڑ روپے رہا جبکہ گزشتہ سال یکساں مدت میں یہ 1,776 کروڑ روپے تھا۔
نیسلے انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سریش نارائنن نے اس سلسلے میں کہا کہ ”ہماری ترقی مختلف درجوں میں ہماری نئی سوچوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ہم نے 25 نئی مصنوعات بازار میں اتارے ہیں۔ “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *