Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوستانی اقتصادیات دوسری سہ ماہی میں رفتار پکڑے گی: رپورٹ

by | Nov 1, 2016


نئی دہلی، 1 نومبر (ایجنسی): ایسو چیم کی ایک سروے رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ہندوستانی اقتصادیات کی شرح ترقی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی یعنی اکتوبر-مارچ (2016-17) میں تیز ہوگی کیوں کہ فروخت میں تیزی اور پیداواری صلاحیت کے استعمال میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سروے کا کہنا ہے کہ نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کا چیلنج اب بھی بنے رہنے کے آثار ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں تیزی کا سب سے بڑا دارومدار خاص کر سرکاری سرمایہ کاری پر ہے جو بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر زبردست سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ایسو چیم بز کام سروے رپورٹ میں شامل 66 فیصد کمپنیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ان کی فروخت اور پیداواری صلاحیت کا استعمال بڑھنے کی امید ہے لیکن وہ نئی سرمایہ کاری کے بارے میں ابھی یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ حکومت کے پالیسی پر مبنی اصلاحات اور امریکہ میں شرح سود بڑھائے جانے کے امکانات کے درمیان عالمی سطح پر نظر آ رہے چیلنجز کے باوجود روپے کی قیمت میں استحکام سے بھی شرح ترقی کے تئیں مقامی کمپنیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016-17 کی پہلی چھ ماہی کے مقابلے میں دوسرے چھ ماہی کو لے کر اعتماد زیادہ واضح جھلکتا ہے۔
ایسو چیم کے سربراہ سنیل کنوڈیا نے اس سلسلے میں کہا کہ ”ایک اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت کمپنیوں کے اعتماد میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے۔ یہ نئی سرمایہ کاری اور صارفین کے اعتماد کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔“ سروے رپورٹ کے مطابق 55.6 فیصد شریک کاروں کا کہنا ہے کہ ستمبر سہ ماہی میں فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ تصور کرتے ہیں کہ اکتوبر-دسمبر 2016 میں فروخت مزید بہتر ہوگا۔ حالانکہ کنوڈیا کا کہنا ہے کہ جب تک صارفین کی طلب میں مزید بہتری نہیں ہوتی، پیداوار کنندگان اور خدمات دہندہ کی قیمت بڑھانے کی طاقت نہیں بڑھے گی۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...