جامعۃ الفلاح میں عائلی نظام پرسنیچر کو سیمینار،تمام تیاریاں مکمل
ممبئی،دہلی اور لکھنئو سے مہمانان کی اعظم گڈھ کے لیے روانگی،سیکڑوں کی تعداد میں شرکت متوقع
بلریا گنج(اعظم گڈھ): ہندوستان کا منفرد ادارہ جامعۃ الفلاح ان دنوں اپنے گراں قدر ملی کاموں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔یوں تو مذکورہ ادارے کی خدمات سے ملت اسلامیہ گذشتہ کئی دہائیوں سے مستفید ہو رہی ہے لیکن حالیہ دنوں پرسنل لاء کے مسئلے پر جامعۃ الفلاح نے مثبت قدم اٹھایا ہے۔ادارے کے ذمہ داران نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی حمایت کے ساتھ ہی امت مسلمہ کی فکری رہنمائی کےلئے دو روزہ سیمیناربعنوان ’’اسلام کا عائلی نظام – انسانیت کے لئے رحمت کا پیغام‘‘ بتاریخ۵-۶؍نومبر۲۰۱۶ء بروز سنیچر و اتوار،بمقام مولاناابواللیث ہال، جامعۃ الفلاح ،بلریا گنج میں منعقد کرنے جا رہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ جبکہ ممبئی ،دہلی،لکھنو وغیرہ سے مہمانا ن کے پہنطنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔سیمینار کے لیےشعبہ نشر و اشاعت کے انچارج اعجاز احمد قاسمی کے مطابق ’’ افتتاحی اجلاس ۵؍نومبر ۲۰۱۶ء بروز سنیچر ۹ تا ۱۱؍بجے صبح مولاناسید جلال الدین انصرعمری ،امیر جماعت اسلامی ہند ونائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں نظامت کے فرائض مولانا انیس احمد مدنی ادا کریں گے جبکہ ناظم جامعہ مولانا محمد طاہر مدنی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔اس اجلاس میںوائس چیئر مین ہیومن ویلفئرفاؤنڈیشنجناب محمد جعفر،نائب ناظم مدرسۃ الاصلاح ڈاکٹر فخر الاسلام اصلاحی,رفیق دارالمصنفین،اعظم گڑھ مولانا محمد عمیر صدیق ندوی،نائب امیر جماعت اسلامی ہندجناب نصرت علی وغیرہم کے خطابات ہوں گے۔جبکہ ۳۰:۱۱ تا ۳۰:۱ ؍بجے دوپہر مقالات پڑھے جائیں گے ، جس کی صدارت شیخ التفسیر ، کلیۃ البنات مولانا نظام الدین اصلاحی صاحب فرمائیں گے۔اس اجلاس میں ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی’’عورت کی ملکیت‘‘ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی’’اسلام کی عصری ترجمانی اور خواتین( مسلم پرسنل لا کے تناظر میں ) ڈاکٹر عبدالقدوس ندوی’’اسلامی نظام معاشرت کے امتیازات‘‘ ڈاکٹر احسان اللہ فہد فلاحی’’تعدد ازدواج اور اسلام( سر سید احمد خاں کے افکار کا مطالعہ) مولانا ولی اللہ مجید قاسمی’’عورت اور تعلیم‘‘مولانا عبد البر اثری فلاحی’’اسلام کا نظام وراثت‘‘مولانا محمد مصطفیٰ ندوی’’طلاق کے غیر اسلامی طریقے اور نقصانات‘‘جیسے عناوین پر اپنے مقالات پیش کریں گے، اس اجلاس میں کنوینر کی ذمہ داری ذکی الرحمن غازی فلاحی کو دی گئی ہے۔
اجلاس دوم برائے مقالات ۵؍نومبر کو ہی بعد نماز مغرب وائس چیئر مین، ہیومن ویلفئرفاؤنڈیشن مولانا محمدجعفر صاحب کیصدارت میں منعقد ہوگا جس میں کنوینرکی ذمہ داری مولانا مصباح الباری فلاحی کو دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر محمد ارشد فلاحی’’ہندوستان میں اسلام کے عائلی قوانین کی تاریخ‘‘ حکیم محمد اکرم فلاحی’’اولاد کی تربیت میں ماں کا کردار‘‘
ڈاکٹرصلاح الدین ایوب فلاحی’’یکساں سول کوڈ‘‘ڈاکٹرمسعود عالم فلاحی’’نکاح تحلیل(حلالہ)مولانااعجاز احمد قاسمی’’طلاق کا شرعی طریقہ اور اس کے فوائد‘‘ مولانا انیس احمد مدنی’’تعدد ازدواج کی حکمتیں‘‘ ذکی الرحمن غازی فلاحی’’اسلام میں خواتین کے حقوق‘‘ جیسے عناوین پر اپنے مقالات پیش کریں گے۔
۶؍نومبر بروز اتوار۳۰:۸ تا ۱۱؍ بجےاجلاس سوم برائے مقالاتمنعقد ہوگا جس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی ہندجناب نصرت علی کریں گے جبکہ کنوینر کی ذمہ داری مولانا رئیس احمد فلاحی کو دی گئی ہے۔ مذکورہ سیشن کے مقالہ نگاران مولانا اخلاق احمد کریمی’’اسلامی نظام وراثت کے امتیازات‘‘شاہ اجمل فاروق ندوی’’مسلم پرسنل لابورڈ کی خدمات اور تاریخ‘‘مولانا نعیم الدین اصلاحی’’اسلام میں عورت کا مقام بلند‘‘مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی’’الرجال قوامون علی النساء‘‘ڈاکٹر ضیاء الدین ملک فلاحی’’خواتین اور تفقہ فی الدین‘‘ڈاکٹر عمیر منظر فلاحی’’خواتین اور حسن معاشرت کے تقاضے‘‘جناب اسامہ شعیب فلاحی’’تعلیم نسواں‘‘ڈاکٹر توقیر عالم فلاحی’’اسلام کے عائلی نظام کے امتیازات‘‘مولانا محمد شعیب ندوی’’طلاق کے غیر شرعی طریقے اور نقصانات‘‘ہیں۔
اسی روز اجلاس چہارم برائے مقالات ۲۰:۱۱ تا ۴۰:۱۲ ؍بجے مولانا نعیم الدین اصلاحی (مہتمم تعلیم و تربیت جامعۃ الفلاح)کی صدارت میں منعقد ہوگا جس کے کنوینرمولانا محمد شعیب ندوی کو بنایا گیا ہے ۔اس سیشن میں مولا نا محمد عمران فلاحی’’اسلامی نظام وراثت کے امتیازی پہلو‘‘مولانا مصباح الباری فلاحی’’عورت کا مقام‘‘ایڈوکیٹ ابو بکر سباق فلاحی ’’شاہ بانو کیس اور اس کے اثرات‘‘ابو الاعلیٰ سید فلاحی’’خوش گوار خاندانی زندگی کے اصول‘‘مولانا رئیس احمد فلاحی’’اولاد کی پرورش اور ماں‘‘ڈاکٹر رضوان احمد رفیقی’’مکانۃ المرأۃ فی الاسلام‘مولانا انعام اللہ فلاحی’’عورت اور اس کا دائرۂ کار‘‘ وغیرہ ہے۔
اختتامی اجلاس ۶؍ نومبر ۴۵:۱۲ تا ۰۰:۲بجے دن زیر صدارت مولانا سید جلا الدین عمری منعقد ہوگا جس کے کنوینرمولانا اعجاز احمد قاسمی ہوں گے۔اسی دوران سیمینار کی مختصررپورٹمولا انیس احمد مدنی معاون مہتمم تعلیم و تربیت پیش کریں گے ۔جبکہ مولانا نعیم الدین اصلاحی(مہتمم تعلیم و تربیت)قرار دادیں پیش کریں گے۔ اسی روز مولانا احمد سراج عمری فیض آبادی مقیم ہبلی کر ناٹک کاخصوصی خطاب ہوگا جبکہ اختتامی خطاب مولانا سید جلا الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند و نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈجبکہکلمہ تشکرمولانا مقبول احمد فلاحی نائب ناظم جامعۃ الفلاح ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ متوازی اجلاس برائے خواتین ۶؍ نومبر ۲۰۱۶ء مقام کلیۃ البنات میں جاری رہے گا ۔نشست اول کا آغاز ۳۰:۸ ہوگا جو ۱۱؍ بجےد ن تک جاری رہے گا ۔اس پروگرام کی صدارت محترمہ سلمیٰ جلیل صالحاتی ( صدر معلمہ)کریں گی جبکہ کنوینرمحترمہ عارفہ زینب صاحبہ ہوں گی۔ اس پروگرام میں محترمہ ساجدہ فلاحی صاحبہ ’’خوش گوار ازدواجی زندگی کے اصول‘‘محترمہ نورالصباح صاحبہ’’مسلم پرسنل لا بورڈ کی تاریخ اور خدمات‘‘ محترمہ آسیہ فلاحی صاحبہ’’اسلامی عائلی قوانین کا تحفظ اور خواتین کی ذمہ داریاں‘‘محترمہ نسیم جہاں صاحبہ’’تربیت اولاد اور ماں‘‘ پیش کریں گی۔نشست دوم کا آغاز۳۰:۱۱ بجے ہوگا جو۳۰:۱؍ بجے تک جاری رہے گا جس کیصدارت محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ( ناظمۂ خواتین جماعت اسلامی ہند کریں گی۔جبکہ کنوینرمحترمہ راشدہ فرخ صاحبہ ہوں گی۔اس پروگرام میں محترمہ شمسیہ صالحاتی صاحبہ’’طلاق کا شرعی طریقہ اور اس کے فوائد‘‘محترمہ سلمیٰ جلیل صالحاتی صاحبہ’’حجاب اسلامی اور اس کی حکمتیں‘‘محترمہ سلمیٰ سلامت فلاحی صاحبہ ’’اسلام کے عائلی نظام کی برکتیں‘‘محترمہ صبا سہیل صاحبہ’’جہیز ایک لعنت‘‘ پیش کریں گی۔ پہلے دن خواتین کے استفادہ کے لئے جامعہ میں ہی مولانا ابو اللیث ہال کی بالائی منزل ( مولانا صدر الدین ہال) میںنظم کیا گیا ہے ۔