ایران: دواﺅں میں مستعمل جڑی بوٹیوں کی برآمدات میں اضافہ


تہران، 5 نومبر (ایجنسی): ایران پر مغربی ممالک کے ذریعہ لگائی گئی پابندی ہٹائے جانے کے بعد گزشتہ 10 مہینوں میں کیسر سمیت دوائی میں مستعمل جڑی بوٹیوں کی برآمدات 30 کروڑ ڈالر کو پار کر گیا ہے۔ ایران کی وزارت زراعت میں دوائی میں مستعمل جڑی بوٹی محکمہ کے ڈائریکٹر پیمن یوسیفی اذر نے کہا کہ اس برآمدات میں کیسر کی شراکت داری تقریباً دو تہائی ہے جب کہ بقیہ برآمدات میں ڈامسک گلاب اور دیگر جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔
یوسیفی اذر نے کہا کہ ایران کو اپنی جڑی بوٹی سے متعلق صنعت کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سنجیدہ منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی دوائیوں میں مستعمل جڑی بوٹی کے اہم صارفین میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، جاپان اور چین وغیرہ ہیں۔ ایران کا ماحولیاتی پودوں کی مختلف طرح کی نسل کی ترقی کے لیے مناسب ہے، جن کا دوائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کے بعد گزشتہ کچھ سالوں میں ایران کے نباتاتی مصنوعات کی برآمدات میں کمی آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *