لائیکو نے دیوالی کے موقع پر 350 کروڑ کا کاروبار کیا


نئی دہلی، 6 نومبر (ایجنسی): چین کی معروف انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کمپنی لائیکو (LeEco) نے اکتوبر میں دیوالی کے موقع پر 350 کروڑ روپے کی فروخت کی۔ کمپنی نے سنیچر کو اس سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ کمپنی نے یہ کمائی موبائل فون اور ٹی وی فروخت کر کے کیا۔ لائیکو انڈیا کی ’اسمارٹ الیکٹرانکس بزنس‘ کے چیف منیجنگ افسر اتل جین نے کہا کہ تہواری موسم میں ہماری کوشش اپنے گاہکوں کو ان کے روپیوں کی پوری قیمت ادا کرنے کی رہی جو انھیں ہماری مصنوعات کو خریدنے کے لیے راغب کرے۔ ہمیں گاہکوں کا جو رد عمل ملا ہے اس سے ہم بے حد خوش ہیں۔
دیوالی کے دوران لائیکو نے اپنی سرکاری ویب سائٹ لامال کے علاوہ مقبول ریٹیل فروخت کرنے والی ویب سائٹ امیزن انڈیا، فلپکارٹ اور اسنیپ ڈیل کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی آن لائن فروخت کی۔ اکتوبر میں لائیکو نے کل 3 لاکھ فون اور 350 ٹیلی ویژن فروخت کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *