
اترپردیش کابینہ نے پتانجلی کی 2000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی
نئی دہلی، 6 نومبر (ایجنسی): حکومت اترپردیش نے یوگا گرو رام دیو کی کمپنی یعنی پتانجلی آیوروید کو ریاست میں 2000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دے دی ہے۔ اس میں جمنا ایکسپریس وے پر 450 ایکڑ میں فوڈ پارک کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں ایک ذرائع نے بتایا کہ اسی ہفتہ اتر پردیش کابینہ نے ریاست میں پتانجلی آیوروید کے 2000 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دی۔ اس میں گریٹر نوئیڈا میں 1500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے زراعتی مشنری کی تعمیر کی تجویز بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 450 ایکڑ زمین کی شناخت کی گئی ہے۔ یہ زمین گریٹر نوئیڈا مشنری کو الاٹ کی جائے گی۔ پتانجلی آیوروید اس زمین کی خرید کرے گی۔ ریاستی کابینہ کی منظوری ایسے وقت ملی ہے جب کہ کہا جا رہا تھا کہ پتانجلی آیوروید آئندہ سال مارچ میں اسمبلی انتخاب کے بعد سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔ اتر پردیش حکومت نے اس سرمایہ کاری کی تجویز کو اس لیے تیزی سے آگے بڑھانے پر دلچسپی دکھائی جس سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔