ہندوستانی سرمایہ کاری برطانیہ کے لیے مددگار ہے: ٹیریجا


نئی دہلی، 7 نومبر (ایجنسی): برطانیہ کی وزیر اعظم ٹیریجا اپنے سہ روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچ گئی ہیں۔ دورہ کے پہلے دن برطانیہ کی وزیر اعظم ٹیریجا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ہند-برطانیہ سمٹ‘ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ اس سمٹ کے افتتاح کے دوران برطانیہ کی وزیر اعظم ٹیریجا نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ہمیشہ سے خاص رشتہ رہا ہے۔ برطانیہ میں ہم سماجی اور اقتصادی اصلاحات کا کام کر رہے ہیں۔ ہندوستانی سرمایہ کاری ہمارے لیے بے حد مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
ہند-برطانیہ سمٹ کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سائنس عالمی موضوع ہے، تکنیک مقامی ہونا چاہیے۔ ہند-برطانیہ دو فریقی تجارت گزشتہ پانچ سالوں سے یکساں رہا ہے۔ ہندوستان برطانیہ میں تیسرا سب سے بڑا سرمایہ کار ہے۔ ہندوستان میں حکومت کے ذریعہ چلائے جا رہے ’میک ان انڈیا‘ میں برطانیہ بے حد اہم کردار ادا کرے گا۔ ہمیں آمد و رفت، تعلیم اور ریسرچ مواقع میں نوجوانوں کی شراکت داری کو فروغ دینا چاہیے۔ برطانیہ کو دفاع، مینوفیکچرنگ اور فضائیہ جیسے شعبوں میں ہندوستان کی ایف ڈی آئی پالیسی سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *