
حکومت اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائے گی: جیٹلی
نئی دہلی، 8 نومبر (ایجنسی): وزیر مالیات ارون جیٹلی نے آج اقتصادی نظام کو مزید کھولنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اور سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے و بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اصلاحات کی رفتار تیز کرے گی۔ حالانکہ اس کے ساتھ ہی انھوں نے زور دے کر کہا کہ اقتصادی ترقی کے محاذ پر کافی حد تک بے صبری کا ماحول ہے۔ ہند-برطانیہ ٹیکنالوجی سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ترقی پذیر اقتصادیات کے مقابلے میں یہاں اقتصادی نظام کی توسیع کے ساتھ ہی تحفظ کے لیے آواز اٹھانے والی آوازیں غائب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی اقتصادیات کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہم کسی دیگر اہم اقتصادیات کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن اپنے خود کے پیمانوں کے حساب سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ ہندوستان میں اس بات کو لے کر بے چینی ہے اور یہ احساس بھی ہے کہ ہم زیادہ تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزادی کی سات دہائیوں کے بعد دنیا میں ہندوستان کی آواز پر لگاتار توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیر مالیات ارون جیٹلی نے نے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ ”ایسی صورت میں اصلاحات، اقتصادی نظام کو مزید کھولنے، زیادہ سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور مینوفیکچرنگ میں زیادہ توسیع کے لیے اور بنیادی ڈھانچے میں کمی کو زیادہ تیزی سے پاٹنے کے لیے ہم یہ کر رہے ہیں۔“ انھوں نے کہا کہ 2,200 ارب ڈالر کی ہندوستانی اقتصادیات وسعت اختیار کر رہی ہے اور یہ تحفظ کی آوازوں سے سب سے کم متاثر ہے۔