
حکومت ہند نے 48 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیا
نئی دہلی،08 نومبر ۔ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے قومی راجدھانی میں بجلی کی بھروسے منداور موثرسپلائی کی غرض سے رسائی میں بہتری کے لئے آسام سرکار کی مدد کی خاطر 48 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
واضح ہوکہ یہ آسام کے بجلی کے شعبے کے سرمایہ کاری پروگرام کے ہمہ جہت 300 ملین ڈالر کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے قرض کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اے ڈی بی کے بورڈ نے جولائی 2014 میں اس پروگرام کی منظوری دی تھی ۔ اس منصوبے سے آسام کو اس کے برقی نظام تقسیم کے فروغ اور اہلیت میں اضافہ کرنے میں معاونت حاصل ہوگی اور اس کے بجلی صارفین کی خدمات بہتر ہوسکیں گی۔
اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کی کنٹری ڈائریکٹر متعینہ ہند محترمہ ایم ٹریسا کھو نے اپنی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوردرا ز کے علاقوں کو بجلی کی جدید اور بھروسے مند سپلائی سے بجلی کی بڑھتی مانگ کی تکمیل میں معاونت حاصل ہوگی اور موجودہ قرض کی رقم سے ریاست کے برقی نظام تقسیم کو مستحکم بنایا جاسکے گا، توانائی کی اہلیت میں سدھار کیا جاسکے گا اور تکنیکی اور کاروباری نقصانات کم کئے جاسکیں گے۔ محترمہ تھریسا کھو نے قرض کے اس معاہدے پر اے ڈی بی کی جانب سے دستخط کئے ۔ اس موقع پر حکومت ہند کی جانب سے وزارت مالیات میں ہمہ جہت ادارہ جات کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب را ج کمار نے اور آسام کے بجلی کے محکمے کے سکریٹری جناب زیڈ رحمان احمد نے قرض کے اس معاہدے پر دستخط کئے ۔اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جناب راج کمار نے کہا کہ ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے بجلی کی پائیدار سپلائی کلیدی عنصر کی حیثیت رکھتی ہے اور اس منصوبے سے آسام کو سرمایہ کاریوں کی سہولتیں حاصل ہوسکیں گی اور اس کے معاشی امکانات کو بروئے کارلایا جاسکے گا۔ جناب زیڈ رحمان احمد نے قرض کے اس معاہدے پر آسام سرکار کے ادارے آسام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ اے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر جنا ب پی گپتا کے ساتھ دستخط کئے ۔