Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود: رام ولاس پاسوان

by | Nov 11, 2016


نئی دہلی، 11 نومبر: صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج اپنی وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں، ملک میں چینی کے دسیتاب ذخائر اور اس کی قیمت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ حکومت، ملک میں چینی کے وافر ذخا ئر کو برقرار رکھنے کےلئے تمام ضروری اقدام کررہی ہے اور چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ رواں چینی سیزن 17۔2016 کے دوران ملک کے پاس بقایا چینی کے 7.71 ملین ٹن ذخائر موجود تھے۔ رواں چینی سیزن میں تقریباً 22.52 ایم ایم ٹی چینی کی پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا تھا جبکہ چینی کے گھریلو صرف کےلئے 25.5 ایم ایم ٹی کا تخمینہ تھا اور اس سیزن کے اختتام پر (ستمبر 2017) 4.73 ایم ایم ٹی چینی کا ذخیرہ بچنے کی امید تھی جو کہ اگلے سیزن 18۔2017 کے ذخیرے میں شامل ہوجائے اس طرح ملک میں کل چینی کی دسیتابی گھریلو اخراجات یا صرف کے لئے کافی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چینی سیزن (18۔2017) میں چینی کی اچھی پیداوار ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے گھریلو صرف کے لئے چینی کی کمی ہونے کا امکان نہیں ہے۔ نومبر 2017 تک، جلد کرشنگ کے ذریعہ مزید 2 ایم ایم ٹی چینی دستیاب ہوگی۔

Recent Posts

دہلی: ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں میں ‘حلال’ یا ‘جھٹکا’ لکھنا لازمی

نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے دہلی میں حلال اور جھٹکے کا گوشت فروخت کرنے سے متعلق ایک تجویز منظور کی ہے۔ اس کے تحت اب ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں کو 'حلال یا جھٹکے' لکھے ہوئے پوسٹر لگانے ہوں گے۔  نارتھ ایم سی ڈی کے علاقے میں ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان کو گوشت...

ابھی تک سگریٹ نوشی کو حرام کیوں نہیں قرار دیا گیا ہے؟

ابھی تک سگریٹ نوشی کو حرام کیوں نہیں قرار دیا گیا ہے؟

ڈاکٹر جاوید جمیل میں یہاں صرف تمباکو نوشی پر ہی توجہ دوں گا کیوں کہ اسلام کے تمام مذہبی ماہرین کی طرف سے شراب اور منشیات کو حرام سمجھا جاتا ہے ، بدقسمتی سے ابھی تک تمباکو نوشی کو عالمی طور پر حرم قرار نہیں دیا گیا ہے۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ تمباکو نوشی دوسرے نشوں...

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

’’بھارت ہنی‘‘ نے قومی پیمانے پر اپنی شناخت بنائی ہے۔کمپنی کے ذمہ دار ڈاکٹر نجیب الدین کا کہنا ہے کہ شہد کے کاروبار میں نا صرف منافع ہے بلکہ عامۃ الناس کی بھلائی بھی چھپی ہوئی ہے۔جس گھر میں شہد کا استعمال کثرت سے ہوتا ہو وہاں مروجہ بیماریاں مشکل سے جگہ بنا پاتی...

گرمیوں کا مقبول مشروب روح افزاہندوستانی مارکیٹ سے غائب

عوام الناس میں طرح طرح کی چہمگوئیاں،کمپنی کے داخلی تنازعات کا شاخسانہ ممبئی:ہمدرد لیباریٹریز کی جانب سے تیار کردہ مقبول عام مشروب اب اس گرمی میں میسر نہیں آئے گا۔پورے ہندوستان میں مذکورہ مشروب آئوٹ آف اسٹاک ہے جبکہ پاکستانی امپورٹڈ روح افزا ہر جگہ موجود ہے۔اس سلسلے...