ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود: رام ولاس پاسوان


نئی دہلی، 11 نومبر: صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج اپنی وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں، ملک میں چینی کے دسیتاب ذخائر اور اس کی قیمت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ حکومت، ملک میں چینی کے وافر ذخا ئر کو برقرار رکھنے کےلئے تمام ضروری اقدام کررہی ہے اور چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ رواں چینی سیزن 17۔2016 کے دوران ملک کے پاس بقایا چینی کے 7.71 ملین ٹن ذخائر موجود تھے۔ رواں چینی سیزن میں تقریباً 22.52 ایم ایم ٹی چینی کی پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا تھا جبکہ چینی کے گھریلو صرف کےلئے 25.5 ایم ایم ٹی کا تخمینہ تھا اور اس سیزن کے اختتام پر (ستمبر 2017) 4.73 ایم ایم ٹی چینی کا ذخیرہ بچنے کی امید تھی جو کہ اگلے سیزن 18۔2017 کے ذخیرے میں شامل ہوجائے اس طرح ملک میں کل چینی کی دسیتابی گھریلو اخراجات یا صرف کے لئے کافی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چینی سیزن (18۔2017) میں چینی کی اچھی پیداوار ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے گھریلو صرف کے لئے چینی کی کمی ہونے کا امکان نہیں ہے۔ نومبر 2017 تک، جلد کرشنگ کے ذریعہ مزید 2 ایم ایم ٹی چینی دستیاب ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *