اتوار کو بھی عوام اپنا ’آرام حرام‘ کر بینک اور اے ٹی ایم کی لائن میں لگے


نئی دہلی، 13 نومبر: آج اتوار ہے یعنی چھٹی کا دن لیکن آرام تو جیسے حرام ہے کیوں کہ لوگ آج بھی اپنے گھروں سے نکلے اور اے ٹی ایم اور بینکوں کی قطار میں لگ گئے کیوں کہ آج بھی بینک کھلے ہیں۔ جی ہاں، چھٹی کے دن بھی ملک کے ہزاروں بینک ملازمین صارفین کو سہولت مہیا کرانے کے لیے کام میں لگے ہوئے ہیں اور جن لوگوں نے گزشتہ تین دنوں میں اپنے پرانے نوٹ نہیں بدلوائے ہیں یا پھر اے ٹی ایم سے کیش نہیں نکال پائے ہیں وہ آج پھر یہ کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری طرف کولکاتا میں 1000 اور 500 کے ہزاروں پھٹے ہوئے نوٹ ملے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کولکاتا کے گولف کلب کے نزدیک آج صبح لوگوں کو بے شمارپھٹے ہوئے نوٹ ملے۔ یہ نوٹ 500 اور 1000 روپے کے ہیں۔ اُدھر ریزرو بینک آف انڈیا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بینکوں کے باہر بھیڑ نہ لگائیں۔ ملک میں نوٹوں کی کمی نہیں ہے۔ آر بی آئی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بار بار پیسے نکال کر گھروں میں نہ رکھیں، جب ضرورت ہوگی تب پیسہ مل جائے گا۔ ملک میںبینکوں میںنوٹ مناسب مقدار میں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *