بڑے نوٹوں پر پابندی سے چھوٹے فرم زیادہ متاثر: ٹاٹا اسٹیل


نئی دہلی، 14 نومبر (ایجنسی): 500 اور 1000 روپے کے بڑے نوٹوں پر پابندی کا فیصلہ سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کو متاثر کرے گا کیوں کہ ان سے منسلک زیادہ تر کام چھوٹی ملوں اور ان فیکٹریوں میں ہوتا ہے جو نقدی میں لین دین کرتی ہے اور جو بعد میں بڑے پروڈکشنز کو فائدہ پہنچانے کا کام کرتی ہیں۔ یہ باتیں ٹاٹا اسٹیل نے کہیں۔ دنیا کے سرفہرست 10 اسٹیل بنانے والوں میں شمار ممبئی کی فرم نے بتایا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ دیہی ہندوستان میں اسٹیل کی طلب کو متاثر کرے گا کیوں کہ وہاں پر ہونے والے زیادہ کاروبار نقدی سے ہوتا ہے۔ ٹاٹا اسٹیل (ہندوستان اور جنوب شمال ایشیا) کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹی وی نریندرن نے انویسٹرس کال کے دوران کہا ”ہم سیکنڈری سیکٹر پر برابر نظر بنائے ہوئے ہیں کیوں کہ یہاں بنیادی طور پر کاروبار نقدی پر مبنی ہی ہوتا ہے اور طویل مدتی کاروبار کا 60 سے 70 فیصد حصہ اسی سیکٹر کے ذریعہ چلتا ہے۔ ایسے میں یہ طویل مدتی کاروبار پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *