Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیا جائے گا: ٹرمپ

by | Nov 14, 2016


واشنگٹن، 14 نومبر (ایجنسی): نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 لاکھ سے 30 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن جن کا جرائم پیشہ ریکارڈ رہا ہے، عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اُنھیں ملک بدر کر دیں گے، اور اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کریں گے، تاکہ ناجائز تارکینِ وطن کے ملک میں داخل ہونے کے سلسلے کو بند کیا جائے۔

اُنھوں نے یہ بات ‘سی بی ایس’ نیٹ ورک کے پروگرام ’60 منٹ شو’ میں بتائی۔

اُنھوں نے کہا کہ ”ہم یہ کریں گے کہ مجرموں، جرائم پیشہ ریکارڈ رکھنے والوں، جرائم پیشہ ٹولوں کے ارکان، منشیات کے ڈیلروں کو پکڑیں گے؛ جن کی تعداد ہوسکتا ہے 20 لاکھ، 30 لاکھ ہو، ہم ایسے افراد کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں گے یا اُنھیں ہم جیل میں ڈال دیں گے۔ لیکن، ہم اُنھیں ملک سے باہر نکالیں گے، وہ ناجائز طور پر یہاں ہیں”۔

اتوار کی رات نشر ہونے والے اس انٹرویو کےاقتباسات کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ وہ دیوار تعمیر کریں گے، جو انتخابی مہم کے دوران اُن کے پکے حامیوں کا مقبول نعرہ رہا ہے۔ تاہم، اس کا کچھ حصہ ”باڑ کی صورت میں” ہوسکتا ہے۔

جائیداد کے نامور اور منہ پھٹ خیال کیے جانے والے کاروباری شخص نےکہا کہ ”میں یہ کام اچھی طرح کراسکتا ہوں، جسے تعمیر کہتے ہیں”۔ اُنھوں نے عہد کیا کہ دیوار پر اٹھنے والے اخراجات میکسیکو بھرے گا۔ لیکن، امریکہ کا یہ جنوبی ہمسایہ کہتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرے گا۔

مجموعی طور پر، امریکہ میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن مقیم ہیں۔ لیکن، ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب سرحد محفوظ ہوجائے گی اور غیر قانونی لوگ ملک بدر ہوجانے کے بعد اُن کی حکومت فیصلہ کرے گی کہ امریکہ میں رہنے والے باقی لاکھوں ناجائز تارکین وطن کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا جائے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...