ووڈا فون نے ہریانہ میں ’سپر نیٹ 4جی‘ لانچ کیا


سوہنا، 14 نومبر (ایجنسی): ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ووڈا فون انڈیا نے سوہنا میں اپنی ووڈا فون 4 جی سروس کی شروعات کر دی۔ آئندہ کچھ مہینوں میں 4جی خدمات پورے ہریانہ میں شروع کر دیا جائے گا۔ سروس شروع ہونے کے موقع پر سوہنا کے پولس سپرنٹنڈنٹ کلدیپ سنگھ اور ووڈا فون انڈیا میں ہریانہ کے بزنس ہیڈ موہت نارو موجود تھے۔ ووڈا فون کے صارفین اب بہترین نیٹورک خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنی وائس اور ڈیٹا سے متعلق سبھی ضرورتوں کے لیے ہر وقت پورے اعتماد کے ساتھ جڑے رہ سکیں گے۔
ووڈافون سپرنیٹ 4 جی ان صارفین کے لیے موبائل انٹرنیٹ کے تجربات کو بہتر بنائے گا جو تیز رفتاری سے ویڈیو اور میوزک ڈاﺅن لوڈ/ اَپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں، بہتر ویڈیو چیٹنگ سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں یا بڑی آسانی سے اپنے پسندیدہ ایپ سے جڑنا چاہتے ہیں۔ صارفین کئی دیگر فیچرس جیسے ایچ ڈی ویڈیو اسٹریمنگ، موبائل گیمنگ اور دوطرفہ ویڈیو کالنگ کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *