زراعتی شعبہ کو رفتار دینے کے لیے حکومت ڈیری صنعت کو فروغ دے گی


نئی دہلی، 16 نومبر (ایجنسی): ڈیری کے بھروسے حکومت شعبہ زراعت کو رفتار دینے کی کوشش میں مصروف ہے۔ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے حکومت اس شعبہ کو وافر فروغ دے گی۔ مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ملک دودھ کے پروڈکشن کے معاملے میں اول نمبر پر ہے۔ مسٹر سنگھ نے اس حصولیابی کا پورا سہرا چھوٹے دودھ پروڈکشن کرنے والوں کو دیتے ہوئے کہا کہ دودھ کے مصنوعات کی طلب میں لگاتار اضافہ کو دیکھتے ہوئے سال 2025 تک 24 کروڑ لیٹر دودھ کی ضرورت پڑے گی۔
وزیر زراعت نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ دودھ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ڈیری کے شعبہ میں سائنس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہو گیا ہے۔ ہندوستان میں اچھی نسل کی گایوں کے ہونے کے باوجود دودھ کے پروڈکشن میں مناسب اضافہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس میں بہتری کی سخت ضرورت ہے۔ حکومت نے اس سمت میں مثبت کوششیں شروع کر دی ہیں۔ آئندہ سالوں میں دودھ پروڈکشن کی شرح 6 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے جس کے لیے حکومت نے پختہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے لیے جدید تکنیک، صلاحیت سازی، مارکیٹنگ، دودھ پروڈکشن سے متعلق معلومات اور بہتر قرض سہولیات کا بندوبست ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *