Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نوٹ بندی کا فیصلہ قطعی واپس نہیں لیا جائے گا: ارون جیٹلی

by | Nov 17, 2016


نئی دہلی، 17 نومبر (ایجنسی): ممتا بنرجی اور اروند کجریوال کے نوٹ بندی کے فیصلے کو 72 گھنٹے میں واپس لینے کے مطالبے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ نوٹ بندی کے فیصلے کو واپس لینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران جیٹلی نے کہا کہ حکومت نے 500 اور 1000 کے لیگل ٹنڈر کو ختم کیا ہے اس کے پیچھے کا مقصد کالے دھن کو باہر کرنا، ملک کے مالی نظام کو صاف و شفاف بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بینکوں میں زیادہ پیسہ پہنچے گا، کرائم منی باہر نکلے گا، سیاست میں بھی شفافیت آئے گی۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ سیاسی پارٹیاں اور ریاستی حکومتیں اس میں رخنہ اندازی کر رہی ہیں۔ جہاں تک کرنسی کی دستیابی کی بات ہے میں خود بینکوں میں جا کر دیکھا ہوں کہ لوگ پیسہ جمع کر رہے ہیں اور نکال رہے ہیں۔ اے ٹی ایم کا ری کیلبریشن بھی ہو رہا ہے۔ بینک کے عملے بھی بہت محنت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کانگریس کی مخالفت کے بارے میں کہا کہ قومی پارٹی کی شکل میں کانگریس کو ایسے فیصلوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایوان میں غیر موجودگی اور براہ راست ان سے جواب مانگے جانے کے سوال پر جیٹلی نے کہا کہ حکومت اجتماعی ذمہ داری سے چلتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ کسے اس موضوع پر جواب دینے کی ذمہ داری سونپتی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...