Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نوٹ بندی کے سبب غیر ملکی سیاحوں کی دشواریاں بڑھیں

by | Nov 18, 2016


کولکاتا، 18 نومبر (ایجنسی): مرکزی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ بند کرنے کے اچانک ہوئے فیصلے سے ہندوستان میں موجود غیر ملکی سیاحوں کو بے انتہا پریشانی کا سامنا ہے۔ اب یہ سیاح خود کو پھنسا ہوا محسوس کر رہے ہیں کیوں کہ بیرون ملکی کرنسی کو روپے میں بدلوانے کے لیے انھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راتوں رات 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ بند کر دیے جانے سے غیر ملکی شہریوں، خصوصاً علاج کرانے کے لیے ہندوستان آئے لوگوں کو ٹریول ایجنٹ یا غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کاﺅنٹروں پر منحصر رہنا پڑ رہا ہے۔ ٹریول ایجنٹس فیڈیشن آف انڈیا کے مشرقی علاقے کے چیئرمین انل پنجابی کے مطابق انھیں 9 نومبر سے ہی غیر ملکی سیاحوں اور ٹریول ایجنٹوں کے فون لگاتار آ رہے ہیں اور ان میں زیادہ تر ایسے ہیں جو نوٹ بندی کے بعد اپنی حالت کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں۔
مسٹر پنجابی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ”ہو سکتا ہے کہ طویل مدت بعد اس فیصلے کا کوئی فائدہ ہو، لیکن ابھی اس نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے مشکلیں کھڑی کر دی ہیں۔“ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے پاس آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ یا پین کارڈ نہیں ہونے کے سبب وہ پیسے بدلوانے کے لیے تو بینک جا بھی نہیں سکتے۔ ایک ٹریول ایجنسی چلانے والے اقبال ملا نے کہا کہ نئے ملک کی سیر کا مزہ لینے کی بجائے ایک انجان جگہ پر پیسے کے بغیر ہونے سے غیر یقینی کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس قدم سے غیر ملکی سیاحوں میں ایک غلط پیغام جائے گا اور سیاحت کی صنعت پر اس کا برا اثر پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر بینک غیر ملکی سیاحوں کے پاس موجود پیسے کو نہیں بدل رہے جب کہ غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سنٹر کے باہر بھی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...