
واکس ویگن نے 30,000 ملازمین کو ہٹانے کا اعلان کیا
برلن، 19 نومبر (ایجنسی): جرمنی کی معروف آٹو کمپنی واکس ویگن نے کہا ہے کہ وہ 30,000 ملازمت میں تخفیف کر رہی ہے۔ کمپنی نے ایسا بڑے گھوٹالے کے مدنظر ہوئے نقصان کی تلافی کے لیے کیا ہے۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کار بنانے والی اس کمپنی نے کہا ہے کہ یہ تخفیف لاگت کو کم کرنے کے لیے ضروری تھی۔ کمپنی جرمنی میں اپنے سامانوں کو نئے سرے سے منظم کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ 23,000 ملازمت جرمنی کے ملازمین کی ہی جائے گی۔ کمپنیے کہا کہ جرمنی میں ملازمین کو ہٹانے کا فیصلہ یونین لیڈروں کے اتفاق کے بعد ہی کیا گیا ہے۔ اس کے لیے قوانین کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ واکس ویگن کمپنی کے دنیا بھر میں تقریباً 610,000 ملازمین ہیں۔ اس وقت یہ کمپنی کئی ارب رقم کے جرمانے اور معاوضے کی ادائیگی کا سامنا کر رہی ہے۔ کمپنی پر یہ جرمانہ ایک دھوکہ دہی سے متعلق لگایا گیا ہے۔