نئی دہلی۔20 نومبر: وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافے اور سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا اضافہ کرنے کی غرض سے مخصوص فصل کی اراضی محدود ہونے کے پیش نظر اعلیٰ زرعی پیداوار پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹکنالوجی سے مستفید ہونے، بالخصوص زیادہ پیداوار اور مختلف قسم کے نئے مزاحم بیج اور آبپاشی کے لیے پانی کے موثر استعمال اور جدید ترین آئی ٹی کو اپنا کر کے ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو قیمت کے فوائد میں اضافے کے غرض سے یہ ضروری ہے کہ کسانوں کو بازار کی اطلاعات وقت پر فراہم کی جائے اور سافٹ ویئر اپلی کیشن تیار کیا جائے جو کسانوں کو صارفین سے جوڑ سکے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار زرعی گروپ کے نمائندوں کے ساتھ بجٹ سے پہلے کی مشاورتی میٹنگ میں کیا۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...