Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اس مہینے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعہ ملے گی: شکتی کانت

by | Nov 23, 2016


نئی دہلی، 23 نومبر (ایجنسی): اقتصادی معاملوں کے سکریٹری شکتی کانت داس نے آج کہا کہ سبھی سرکاری تنظیموں، عوامی مشنریوں اور سرکاری ایجنسیوں کو صلاح دی گئی ہے کہ تنخواہ دینے اور دیگر اخراجات کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کا استعمال کریں۔ اتنا ہی نہیں، داس نے یہ بھی کہا کہ 31 دسمبر تک ریلوے بھی ای-ٹکٹ بک کرانے پر سروس ٹیکس کی وصولی نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ 31 دسمبر تک فیچر فون سے کیے جانے والے سبھی طرح کے ڈیجیٹل لین دین بھی سروس ٹیکس کے دائرے سے باہر رہیں گے۔ اس طرح کے ڈیجیٹل لین دین پر لوگوں کو کسی طرح کا سروس ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔
سکریٹری شکتی کانت داس نے یہ بھی کہا کہ پرائیویت اور سرکاری بینک 31 دسمبر تک ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر سروس ٹیکس نہیں لینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اس لیے اب لوگوں کو 31 دسمبر تک ڈیبٹ کارڈ سے خریداری کرنے میں سروس ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی۔ نابارڈ نے زراعت سے متعلق قرضوں کی مدد کے لیے ضلع مرکزی کو آپریٹو بینکوں کے لیے خاص طور سے 21 ہزار کروڑ روپے کی حد کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو قرض اور ایک مقررہ مقدار میں نقدی دستیاب کرانے کے لیے ریزرو بینک، عام بینکوں اور نابارڈ کو کو آپریٹو بینکوں کو نقدی دستیاب کرانے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...