ائیرٹیل پیمنٹ بینک نے محض دو دنوں میں 10 ہزار سے زائد سیونگ اکاﺅنٹس کھولے


نئی دہلی، 28 نومبر (ایجنسی): ائیرٹیل پیمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ راجستھان میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت دو دن کے اندر 10 ہزار سے زائد صارفین نے سیونگ اکاﺅنٹس کھولے۔ ائیرٹیل پیمنٹ بینک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اکاﺅنٹ کھولنے والے زیادہ تر چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کے ہیں۔ یہ ایسے علاقوں میں بینک خدمات کے فروغ کے امکانات کو نشان زد کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتہ ائیرٹیل پیمنٹ بینک پہلا ادائیگی اکاﺅنٹ بنا جس نے پائلٹ پروجیکٹ کی بنیاد پر راجستھان میں خدمات کی شروعات کی۔ ائیرٹیل پیمنٹ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر ششی اروڑا نے کہا کہ ”ہم ملک میں سیونگ اکاﺅنٹس جمع پر زیادہ شرح سود کی پیشکش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ایک لاکھ روپے کا نجی بیمہ دیا جا رہا ہے۔ نئے صارفین کو جوڑنے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید مفید اسکیم پیش کیا جائے گا۔“ راجستھان میں ائیرٹیل بینک نے 10 ہزار ائیرٹیل ریٹیل سنٹرس پر پائلٹ خدمات شروع کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *