نوٹ بندی سے ہندوستان ’ڈیجیٹل معیشت‘ کی جانب گامزن ہوگا


واشنگٹن، 28 نومبر (ایجنسی): ہندوستان میں نوٹ بندی سے کالا دھن پر قدغن لگے گا اور ملک ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھے گا۔ لیکن بنا نقد نظام کی جانب بڑھنے میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔ یہ بات ایک اہم ہند-امریکی صنعت کار نے کہی۔ ٹی آئی آئی سلیکان ویلی کے چیئرمین ونکٹیش شکلا نے کہا کہ ”یہ کالا دھن کے خلاف اور ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اس کے لیے آدھار، جن دھن یوجنا اور بلاواسطہ فائدہ کے حصول کے ذریعہ بنیاد پہلے ہی رکھی جا چکی ہے۔“ انھوں نے کہا ”لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس سے ہندوستان بہت جلد بنا نقدی والی معیشت نہیں بن سکتی۔ یہ افسوسناک ہے کہ لوگوں کو اتنی مشکلیں ہو رہی ہیں۔ لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔“ مسٹر شکلا نے کہا کہ جتنی جلد معیشت ’ڈیجیٹل معیشت‘ بنتی ہے، بربادی کم ہوگی، پروڈکشن بڑھے گا اور کالا دھن پر قدغن لگے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *