محض 4 مہینے میں آئی ٹیل موبائل کی 54 لاکھ ہینڈ سیٹ فروخت


نئی دہلی، 29 نومبر (ایجنسی): آئی ٹیل نے ہندوستانی بازار میں شروعات کے چار مہینوں میں ہی 54 لاکھ سے زائد موبائل فون فروخت کر لیا ہے جس میں 8.45 فیصد تعاون دہلی کا رہا۔ آئی ٹیل نے دہلی میں 60 فیصد ریٹیل شعبہ میں اپنی موجودگی درج کی ہے۔ سائبر میڈیا ریسرچ (سی ایم آر) کی تیسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ”آٹھ ریاستوں میں آئی ٹیل لیڈر رہی اور ملک کے چھ فیچر فون برانڈوں میں سے ایک رہی ہے۔ آئی ٹیل کی فیچر فون سیریز میں تقریباً 2 فیصد بازار حصہ داری ہے۔“
آئی ٹیل نے اب تک 24 پروڈکٹ اتارے ہیں جس میں 13 فیچر فون اور 11 اسمارٹ فون ہیں۔ اتر پردیش، راجستھان اور پنجاب جیسی زیادہ دیہی آبادی والے علاقے کے ساتھ ہی دہلی/این سی آر جیسے شہری جغرافیائی علاقوں سے بھی آئی ٹیل پروڈکٹس کو سب سے زیادہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ حال میں آئی ٹیل برانڈ کے تقریباً 750 ڈسٹری بیوٹر اور 50,000 ریٹیلر ہیں۔ دہلی میں آئی ٹیل کے 60 سے زائد ڈسٹری بیوٹر اور 4600 سے زائد ریٹیلر اور 52 سروس ٹچ پوانٹس ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *