Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کاروبار کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لئے اقدامات

by | Nov 29, 2016

نئی دہلی، 29 نومبر : کسٹمز کلیئرنس فزیکل پرنٹ آؤٹ کے استعمال میں کمی/خاتمے کے ذریعے در آمد کاروں اوربر آمد کاروں کے لئے کاروبار کرنے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ایکسائز اور کسٹمز سے متعلق مرکزی بورڈ ( سی بی ای سی) نے 23 نومبر 2016 ء کو ایک سرکولر جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ در آمد کاروں اور بر آمد کاروں کے لئے اب جی اے آر 7 فارم / ٹی آر 6 چالان ، ٹرانس شپمنٹ پرمٹ (ٹی پی)، شپنگ بل (ایکسچینج کنٹرول کاپی اور ایکسپورٹ پروموشن کاپی) اور بل آف انٹری (ایکسچینج کنٹرول کاپی) بینکوں/ڈی جی ایف ٹی/کسٹمز پورٹس وغیرہ کے پاس کاغذی دستاویزی شکل میں جمع کرنا ضروری نہیں ہو گا۔

چونکہ 95 فی صد در آمد کار اب ڈیوٹی کی ادائیگی ای پیمنٹ کے ذریعے کرتے ہیں اور ان دستاویزات کو آئی سی ای جے اے ٹی ای (آئس گیٹ) ای پیمنٹ گیٹ وے پر دیکھا جا سکتا ہے ، لہٰذا جی اے آر 7 فارم/ٹی آر 6 فارم/چالان وغیرہ کے پرنٹ آؤٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

اسی طرۃ سے ٹرانس شپمنٹ پرمٹ سے متعلق اطلاعات الیکٹرانک شکل میں کیریئر ، ٹرانس شپمنٹ سے متعلق ٹرانسپورٹ گیٹ وے پورٹ کے کسٹوڈین وغیرہ جگہوں پر بھیج دیئے جاتے ہیں۔ لہٰذا ٹی پی کی کاپی کو دستی طور پر جمع کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی ہے۔

آئی سی ای ایس، شپنگ بل اور داخلہ بل جیسے دستاویزات الیکٹرانک شکل میں جنریٹ کرتا ہے۔ سی بی ای سی، ڈی جی ایف ٹی کو شپنگ بل کا ڈجیٹل شکل میں دستخط کی ہوئی کاپیاں دستیاب کراتا ہے اور شپنگ بل سے متعلق ڈاٹا آر بی آئی کے ای ڈی پی ایم ایس (ایکسپورٹ ڈاٹا پروسیسنگ اینڈ مانیٹرنگ کسٹم میں ڈال دیا جاتا ہے۔ لہٰذا ایکسچینج کنٹرول کاپی اور شپنگ بل کے ایکسپورٹ پروموشن کاپی کا پرنٹ آؤٹ مینوئلی (ہاتھ کے ذریعے) جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح سے آئی ڈی پی ایم ایس کا نظام متعارف کرا دیئے جانے کے بعد بنکوں کو در آمدات کے ثبوت کے طور پر درآمد کاروں سے داخلہ بل کی طبعی (پرنٹ نکالی ہوئی) کاپی لینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ڈاٹا محفوظ طریقے سے کسٹمز محکمے کے نظام سے آئی ڈی پی ایم ایس کو منتقل کئے جا سکتے ہیں۔ لہٰذا داخلہ بل کی ایکسچینج کنٹرول کاپی کا پرنٹ نکالنے کے سلسلے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ ہدایات یکم دسمبر، 2016ء سے نافذ العمل ہوں گی، بندر گاہوں پر واقع سبھی کسٹمز گھروں، ایئر کارگو کمپلیکس، آئی سی ڈی ا ور سی ایف سی سے کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پبلک نوٹس جاری کریں۔ مذکورہ قدم سے در آمد کاروں اور بر آمد کاروں کو الیکٹرانک میسجنگ اور کاغذ سے پاک ماحول کی طرف منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...