
8 سال میں پہلی مرتبہ اوپیک ممالک خام تیل پروڈکشن میں تخفیف پر راضی
ویانا، 1 دسمبر (ایجنسی): تیل پروڈکشن کرنے والے ممالک کی تنظیم ’اوپیک‘ کے رکن ممالک نے بدھ کو یہاں پروڈکشن میں تخفیف پر غور و خوض کیا اور تخفیف پر رضامندی کی۔ اس سے اہم بازاروں میں تیل قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ اوپیک آٹھ سال میں پہلی مرتبہ پروڈکشن میں کمی پر غور کر رہا ہے اور اس پر تقریباً اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے۔
2008 کے بعد پہلی مرتبہ اوپیک خام تیل کے پروڈکشن میں تخفیف کرے گا۔ اوپیک میں کروڈ پروڈکشن میں 12 لاکھ بیرل روزانہ کی تخفیف پر اتفاق بنا ہے۔ اوپیک ممالک کے لیے خام تیل پروڈکشن کی نئی حد تقریباً 3.25 لاکھ کروڑ بیرل طے کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے لیے کروڈ پروڈکشن کی حد کم کر کے ایک کروڑ بیرل کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایران کے لیے اسے 37 لاکھ 97 ہزار بیرل کیا گیا ہے جب کہ انڈونیشیا اوپیک سے باہر ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے اس کے حصے کا کوٹہ دوسرے ممالک میں تقسیم کیا گیا ہے۔