
تمل ناڈو کی وزیر اعلی کی حالت نازک ، ریاست میں جاری کیا گیا ریڈ الرٹ

چنئی سے منصور عالم عرفانی کی رپورٹ
چنئی :(معیشت نیوز)تمل ناڈو کی وزیر اعلی محترمہ جے جے للیتا کی کل اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے آئی سی یو ۔میں داخل کرایا گیا تھا ، اس بیچ ان کے موت کی خبرکو لیکر پھیلی افواہ اور بھرم کے درمیان تازہ ترین خبریں نے تمل ناڈو کے کچھ صحافتی برادری کے علاوہ جے للیتا کے کچھ قریبی سے اس کی حقیقت جاننا چاہا تو معلوم ہوا ہے جے للیتا فی الحال باحیات ہیں ، اور انہیں ایمرجنسی وارڈ میں رکھا گیا ہے ، اپولو ہاسپیٹل چنئی کے کچھ بڑے ڈاکٹر لندن کے اسپیشلسٹ ڈاکروں کے ساتھ ملکر انکا علاج کررہے ہیں ، رات انکے ہارٹ کے آپریشن کو بھی انجام دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق صبح چار بجے تک ان کا آپریشن مکمل ہوگیا اورابھی 6:30 صبح تک یعنی ڈھائی گھنٹے گزر جانے کے بعد اب انکی صحت میں کچھ سدھار دیکھنے کو مل رہا ہے ، آنکھیں کھول پا رہی ہیں ،اور اشارتا باتیں بھی کرہی ہیں ، چنئی اپولو ہاسپیٹل کا کہنا ہے کہ آج دہلی کے اپولو ہاسپیٹل کے علاوہ لندن سے کچھ اسپیشلسٹ ڈاکٹرکی ایک ٹیم ان کی مدد کے لئے چنئی پہونچ سکتی ہے ، لوگوں کی بہت بڑی بھیڑ چنئی اپولو ہاسپیٹل کے باہر جمع ہے،
حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پورے تمل ناڈو میں اہم جگہوں پر سیکورٹی کا زبردست بندو بست کیا گیا ہے ، بس اسٹینڈ ، بڑے مارکٹوں ،ریلوے اسٹینوں ، کے علاوہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر پولیس کی تعینانی کردی گئی ہے ، ہوسکتا ہے اچانک موت کی خبر آجائے تو لوگوں میں زبردست ہیجان پیدا ہوسکتا ہے ،اور لوگ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ خود کو آگ لگانے ، کی کوششیں بھی کرسکتے ہیں ، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے تمل ناڈ پولیس ریڈالرٹ پر ہے ،
چنئی کے ڈی جی پی راجندرن نے آج صبح ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پوری ریاست میں حالات پر نظر بنائے رکھنے کو کہا ہے ،ساتھ ہی تمام ضلع کے ایس پی کو خصوصی الرٹ جاری کر چھٹی پر تمام پولیس والوں کی واپس بلانے کی ہدایت دی ، صبح نوبجے تک رخصت پر گئے تمام پولیس والوں کو ڈیوٹی پر آجانے کی ہدایت دی گئی ہے ، ادھر طلاع ملی ہے کہ وزیر داخلہ کی جانب سے فوج کی کچھ ٹکریوں کو تمل ناڈو کے لئے روانہ کیاگیا ہہے ، آج رات سے ہی انا ڈی ایم کے کے تمام ممبر اسمبلی ،اور دہلی میں موحو ایم پیز اپولو ہسپتال چنئی پہونچ رہے ، امید ہیکہ صبح گیارہ بجے تک تمام ایم ایل اے ،و ممبر پارلمینٹ وہاں جمع ہوںگے ، اپولو ہاسپیٹل کے آس پاس کسی کو جانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے ، جو لوگ پہلے سے اس میں زیر علاج ہیں انکے رشتے دار بورڈنگ کارڈ دکھا کر ہی اندر داخل ہوسکتے ہیں ،آس پاس کے علاقوں کی زبردست گھیرا بندی کی گئی ہے ، اور بڑی تعداد پولیس کو لگایا گیا ہے ، حالانکہ اسکول کالج کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ،
کرناٹک سے تمل ناڈو میں آنے والی بسوں کو فی الحال منسوخ کردیا گیا ہے ، اور بھی لمبی دوری کی بسوں کو فی الحال رکے رہنے کو کہا گیا ہے ،