سرکاری شعبوں کے لیے ایک ہزار میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ


نئی دہلی،09 دسمبر (ایجنسی): 2022 تک حکومت ہند کی جانب سے عمارتوں کی چھتوں پر 40 جی ڈبلیو کے روف ٹاپ سولر پاور پلانٹوں کی تنصیب کے ہدف کی تکمیل کے تئیں ایک قدم کے طور پر سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی ) 100 میگاواٹ صلاحیت کے لئے ایک ٹینڈرجاری کررہا ہے ،جس کے تحت مرکزی حکومت کی وزارتوں / محکموں میں گرڈ سےمربوط روف ٹاپ سولر صلاحیت بہم پہنچائی جائے گی۔ یہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے روف ٹاپ یعنی چھتوں پر لگائے جانے والے شمسی پی وی کے زمرے میں سب سے بڑا ٹینڈر ہوگا ،جس کا آغاز ایس ای سی آئی نے کیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس قدم سے بھرپورمضمرات سے مالامال روف ٹاپ سولر پاور جنریشن یعنی عمارتوں کی چھتوں پر دستیاب شمسی توانائی کے ذریعہ بجلی پیدا کرنے کے امکانات سے استفادہ کرنے کا موقع حاصل ہوسکے گا۔ ایک ہزار میگاواٹ کے ٹینڈر میں خاص بات یہ ہے کہ یہ عالمی پیمانے ایک بڑا ٹینڈر ہے اور ملک میں عمارتوں کی چھتوں پر دستیاب شمسی توانائی کی صلاحیت کو تیزی سے بروئے کارلانے کے مقصد سے دیا جانا ہے اور ایس ای سی آئی کے ذریعہ اس کی جانب سے دئے گئے 500 میگاواٹ کی صلاحیت کے پہلے کے جاری کردہ ٹینڈر کے فوراََ بعد جاری کیا گیا ہے اوراس ٹینڈر میں رہائشی / ادارہ جاتی اور سماجی شعبوں کی عمارتوں کی چھتوں پر دستیاب مضمرات کو بروئے کا ر لانے کا مقصد مضمر ہے۔

ایس ای سی آئی عمارتوں کی چھتوں پر دستیاب شمسی توانائی کو بروئے کارلانے والی ایک سرکردہ سرکاری دائرہ ٔ کار کی صنعت ہے، جو پہلے ہی کثیر پہلوئی سرکاری اسکیموں کے تحت 54 میگاواٹ صلاحیت والے روف ٹاپ سولر پروجیکٹوں پر کام شروع کرچکی ہے۔

زیر تذکرہ ایک ہزار میگاواٹ کے اس ٹینڈر کو بطور خاص اس مقصد سے وضع کیا گیا ہے تاکہ مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں والی عمارتوں کی چھتوں پر دستیاب مضمرات کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *