نئی دہلی، 12 دسمبر (ایجنسی): حکومت اب ’کیش لیس‘ لین دین کو فروغ دینے میں مصروف ہو گئی ہے۔ اسی کے مدنظر اب حکومت ملک کے صنعتی مزدوروں کو براہ راست اکاﺅنٹ میں تنخواہ دیے جانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس قدم سے متعلق ایک کابینہ نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹ بندی کے بعد نقدی کی پریشانی اور بدعنوانی سے متعلق معاملوں میں شفافیت کے لیے حکومت یہ قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ صنعتی مزدوروں کی تنخواہ براہ راست اکاﺅنٹ میں آنے سے اس بات پر بھی نظر رکھی جا سکے گی کہ مزدوروں کو کم از کم تنخواہ مل رہی ہے یا نہیں۔ مرکزی وزیر برائے محنت و مزدوری بندارو دتاتریہ نے بھی کہا ہے کہ مرکزی حکومت جلد ہی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق قانون میں ترمیم کرے گی تاکہ ملازمین کو ان کی تنخواہ کی ادائیگی چیک کے ذریعہ یا بینک اکاﺅنٹ میں کیا جا سکے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...