Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

عمرہ کی مقررہ مدت میں تاخیر کرنے پر 1 لاکھ ریال جرمانہ، قید کی سزا

by | Dec 13, 2016


ریاض، 13دسمبر (ایجنسی): سعودی عرب کے ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے ایک بیان میں معتمرین اور زائرین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں قیام کی قانونی مدت کی سختی سے پابندی کریں۔ وقت مقررہ گذر جانے کے باوجود واپس نہ لوٹنے والے معتمرین کو پچاس ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال جرمانہ اور چھ ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے ایمی گریشن وپاسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ویزے کی قانونی مدت کے اندر اندر واپسی یقینی بنائیں۔ ویزے کی مدت گذرنے کے بعد بھی سعودی عرب میں قیام کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزہ کی مجاز مدت ختم ہونے کے بعد واپس نہ لوٹنے وال معمترین کو پچاس ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا دی جائے گی۔
ویزہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور حج وعمرہ ٹورآپریٹریز کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاخیر کرنے والے معتمرین کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کریں، اطلاع نہ دینے پر کمپنی کے ذمہ داران کو ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔
عمرہ ویزہ کے قواعد کی خلاف ورزی کی مرتکب فرموں اور سعودی عرب میں معتمرین کو سروسز فراہم کرنے والے ان اداروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو غیرملکی معتمرین کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کریں گے اور واپسی میں تاخیر کرنے والے غیرملکی معتمرین کو تحفظ دینے کے جرم میں ایک لاکھ ریال جرمانہ، کمپنی کےڈائریکٹر کو ایک سال قید اور ملک بدری کی سزا ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...