
مرکزی سرکار کے 16-2015 کے حسابات پارلیمنٹ میں پیش
نئی دہلی،16 دسمبر: مرکزی حکومت کے مالیات اورتصرف علی الحساب کے کھاتے برائے سال 16-2015 کے تحت حسابات کنٹرولر آف انڈیا کی رپورٹ کے ساتھ آج پارلیمنٹ میں پیش کردئے گئے ۔ واضح ہوکہ آزادی کے بعدسے یہ تیسرا اور پچھلے سال سے اب تک کا یہ دوسرا موقع ہے جب مرکزی سرکار کے سالانہ حسابات ایک سال میں دو بار پیش کئے گئے ہیں۔
واضح ہوکہ سال 16-2015 کے تصرف علی الحساب کے کھاتے کے تحت پیش کئے جانے والے مرکزی سرکار کے حسابات میں مرکز کی محتلف وزارتوں / محکموں کے ذریعہ کئے جانے والے حقیقی اخراجات کی عکاسی کرتے ہیں۔ دوسری طرف 16-2015 کے مالیاتی حساب کتاب میں حکومت ہند کی مالیاتی تفصیلات پیش کی جاتی ہیں، جن میں حکومت کے مجموعی مالیہ سے اخراجات اور وصولیابی اور بقایا جات نیز دیگر دینداریاں شامل ہوتی ہیں ۔اس کے ساتھ ہی اس میں حکومت ہند کے سرکاری کھاتوں کے اثاثہ جات بھی شامل ہوتے ہیں۔